• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل، مائیکرو سافٹ سمیت بڑی ٹیک کمپنیاں تعلیمی اداروں پر قبضہ جمانے لگیں

کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل، مائیکروسافٹ سمیت بڑی ٹیک کمپنیاں تعلیمی اداروں پر قبضہ جمانے لگیں۔ تعلیمی نظام کے تقریباً ہر مرحلے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی رسائی، اربوں ڈالر اور وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اثرورسوخ قائم کر لیا گیا ہے۔ بڑے ٹیک اداروں کی بڑھتی مداخلت پر سوالات اٹھنے لگے۔ ماہرین کا کہنا ہے کمپنیاں تعلیمی سپلائی چین کے کئی اہم حصوں تک پہنچ چکی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق گوگل اور مائیکروسافٹ سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنے مالی وسائل، اثرورسوخ اور وسیع رسائی کے ذریعے امریکی اسکولوں کے تعلیمی نظام میں گہرا اثر پیدا کر رہی ہیں۔ ٹیک کمپنیوں کی رسائی تعلیمی سپلائی چین کے تقریباً ہر اہم مرحلے تک پہنچ چکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید