دبئی (سبط عارف)امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری سیکٹر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کو تیز کرنے کے لئے پہلی دو طرفہ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کردیا۔ابوظبی میں قائم ہونے والی ٹاسک فورس کا نام ’’ٹاسک فورس ٹیلون سائنپس‘‘ رکھا گیا ہے جس میں امریکا اور عرب امارات کے تقریباً 20ماہرین شامل ہوں گے۔ ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین پر مشتمل ہوگی۔