جدہ(شاہد نعیم ) سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے عمرہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جن کے مطابق اس عرصے کے دوران 15.2 ملین سے زائد زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اعداد و شمار کے مطابق عمرہ ادا کرنے والوں میں 59.4 فیصد مرد جبکہ 40.6 فیصد خواتین شامل تھیں۔