• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمساز شفقت چیمہ فلم’ جیو سر اٹھا کے‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرینگے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اداکار و فلمساز شفقت چیمہ نے اپنی ذاتی فلم جیو سر اٹھا کے کو عیدالاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ، جس کے بعد اب ملک گیر سطح پر وہ فلم تقسیم کاروں سے رابطہ میں ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف شہروں کے دورے پر بھی ہیں ، شفقت چیمہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک لگ بھگ نوسو فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ اسی لیے ان کی کوشش ہے کہ فلم’ جیو سر اٹھا کے ‘روایتی فلموں سے یکسر مختلف ہو فلم کی کاسٹ میں صائمہ نور، راشد محمود، شان،اور وہ خود بہت اور بھرپور کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی ہدایات ان کے بھائی ندیم چیمہ کے سپرد ہیں۔
تازہ ترین