• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پمز اسلام آباد کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ 

عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے پمز کے مختلف شعبوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کیا، جس میں پمز انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تمام مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت اور انہیں بہتر صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ مریضوں کو بہتر اور تیز ترین طبی سہولتیں فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ پمز میں حالیہ 2 واقعات پیش آئے ہیں، جن کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پمز میں مریضوں کا بہت زیادہ بوجھ ہے، بڑی تعداد میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کے حوالے سے وزارتِ صحت سے بھی بات کی جائے گی۔

صحت سے مزید