• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(کہانیاں)

مصنّف: محمود عالی

صفحات: 208، قیمت: 1500روپے

ناشر: زیبِ نظر پبلی کیشنز، لاہور۔

فون نمبر:  4592930 - 0323

زیرِنظر کتاب کےخالق محمود عالی شاعر بھی ہیں، کہانی نویس بھی اورصحافی بھی۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ رہے اور’’پی ٹی وی نیشنل ایوارڈ‘‘ بھی حاصل کیا۔ اُنہوں نے اِس کتاب کا نام ممتاز شاعر، منیر نیازی کےکہنے پر رکھا۔ 

تاہم، کتاب کا نام ایسا ہونا چاہیے، جس کےمعنی مخفی نہ ہوں۔ کتاب میں21 کہانیاں شامل ہیں، جن سے متعلق اُنہوں نےخُود تحریر کیا ہے کہ ’’دنیا بَھر کی ہر کہانی، ہمیشہ مَن گھڑت سچ سے آراستہ ہوتی ہے، میری کہانیاں بھی فرضی کرداروں اورواقعات سے مزیّن ہیں۔

ان میں کسی بھی قسم کی کوئی مماثلت، محض اتفاقیہ ہوگی۔‘‘ ہم نے مطالعے کے بعد محسوس کیا کہ اِن کی کہانیاں ہمارے سماج سے جُڑی ہوئی ہیں۔ محمود عالی کےاستادِ محترم، ڈاکٹر مہدی حسن کی رائے ہے کہ’’تمہاری بعض کہانیاں ٹیلی وژن ڈراما سیریز جیسی یک سانیت رکھتی ہیں، کچھ میں کرداروں کی حالت، حالات، گردوپیش اور انداز ایک جیسے ہیں، لیکن یہ افسانہ نگاری کا عیب نہیں ہے، البتہ تمہارا اُردو اسلوب پنجابی پلیتھن میں گندھا ہوا اور ادبی سے زیادہ صحافتی ہے‘‘ اور ہمارے خیال میں استاد سے ملنے والی سند تمام اسناد سے بھاری ہوتی ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید