• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کو وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت مل گئی

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ایک گروپ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا جس کا مقصد اس متنازع منصوبے کو غیر معینہ مدت کے لیے روکنا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے کیا، چیف جسٹس جان رابرٹس سمیت تین ججوں نے اختلاف کیا۔

آٹھ صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ نیشنل ٹرسٹ فار ہسٹورک پرزرویشن کے پاس ممکنہ طور پر اس منصوبے کو چیلنج کرنے کا قانونی حق نہیں۔

اس سے قبل امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وائٹ ہاؤس کے منہدم شدہ ایسٹ ونگ کی جگہ بال روم کی تعمیر کو روکنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 400 ملین ڈالر کا یہ منصوبہ وائٹ ہاؤس ایسٹ ونگ کی جگہ زیر تعمیر ہے۔

صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ بال روم سیکورٹی سہولت فراہم کرے گا تاہم سابق حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے نیچے پہلے ہی محفوظ زیرِ زمین مرکز موجود ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید