پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 3344 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 39 ڈالرز بڑھ کر 4466 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔