• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جلاؤ گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار 6 جماعت اسلامی کارکنان جیل منتقل

کراچی کے علاقے کورنگی میں جلاؤ گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار جماعت اسلامی کے 6 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کراچی کی منتظم عدالت نے پولیس کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی اور تمام کو جیل بھیج دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

دوران سماعت وکیل نے کہا کہ پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان صبح 6 بجے دوکانیں بند کروا رہے تھے، بتایا جائے شہر کے کونسے علاقے میں 6 بجے دکانیں کھلتی ہیں؟

وکیل نے مزید کہا کہ پولیس نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید