• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا اپنے مخصوص دبنگ انداز میں بگ باس 20 کی شوٹنگ کا آغاز

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع کردی اور گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا اسٹائل بھی سامنے آ گیا۔

یہ رئیلٹی شو جس کا لوگوں کافی انتظار تھا، اس میں 61 سالہ سلو بھائی کاؤ بوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز میں کافی  اسٹائلش انداز میں نظر آئے۔ 

اس موقع پر انہوں نے سیٹ پر تصاویر کے لیے پوز بھی دیے اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سیٹ سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سلمان خان کا مخصوص دبنگ انداز نمایاں نظر آیا۔

منتظمین نے بگ باس کے نئے گھر کی کچھ جھلکیاں بھی جاری کی ہیں، جس میں تصوراتی اور جدید ڈیزائن کا دلچسپ امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ گھر کی سجاوٹ ایلس ان ونڈر لینڈ سے متاثر ہے۔ یہاں شارک تھیم والا سوئمنگ پول اور ایک دیوہیکل گلابی چائے دانی شامل ہے جو صوفے کی شکل اختیار کرتی ہے، جبکہ گرم ہوا کے غبارے کو بھی بیٹھنے کی جگہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

نئے گھر میں دو خفیہ کمرے بھی ہیں، جبکہ 104 کیمرے پورے وقت مقابلہ کرنے والے شرکاء پر نظر رکھیں گے۔ اس سیزن کے ممکنہ شرکاء میں ٹیلی ویژن اداکاروں، ریئلٹی شو شخصیات، سوشل میڈیا کریئیٹرز اور علاقائی اسٹارز کا امتزاج شامل ہے۔ اگرچہ مکمل فہرست کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم بگ باس 20 میں شرکت کے حوالے سے کئی ناموں کی اطلاعات ہیں۔

جن میں ریئلٹی ٹی وی پرسنالٹی کشال تنور عرف گلو، قاضی توقیر، ریپر ینگ ڈی ایس اے جنہیں ییڈا ینگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جبکہ دیگر ممکنہ شرکاء میں کئی ٹیلی ویژن اداکار بھی شامل ہیں، جن میں ماہی وج، خوشی دوبے اور امان گاندھی کے نام زیرِ بحث ہیں۔ 

انکے علاوہ بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے، گیتا بسرا، ادیتی سنگھ، عامر خان کے بھائی فیصل خان، روہید خان، رحیا آہر، لوو گل اور ریتی تیواڑی کے نام بھی شامل ہیں۔

بگ باس کا نیا سیزن 6 ستمبر 2026 کو پریمیئر ہونے جا رہا ہے، جس میں سلمان خان ایک بار پھر میزبان کے طور پر واپس آ رہے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید