• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی، وہ 3 روز تک قیام کریں گی ۔

ذرائع کے مطابق ان کے دورے کا مقصد بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت ہے۔ 

مریم نواز دورے کے دوران زیادہ وقت اہلِ خانہ کےساتھ گزاریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایون فیلڈ رہائش گاہ پر قیام کریں گی۔

یاد رہے کہ نواز شریف گزشتہ روز سنگاپور روانہ ہوئے تھے ان کی اگلی منزل کا ابھی بتایا نہیں گیا۔

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو زرداری بھی نجی دورے پر لندن میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید