پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن نے ہاؤس آفیسرز کے لیے لازمی فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی ٹریننگ ہاؤس آفیسرز کی ہاؤس جاب کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاؤس آفیسرز کو فائر سیفٹی، ایمرجنسی ڈرلز اور مریضوں کے محفوظ انخلا کی تربیت دی جائے گی، میڈیکل کالجز اور تدریسی اسپتالوں میں فائر سیفٹی اور انخلا کی مشقیں ہوں گی۔