• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن میں اے آئی ونگ تشکیل دینے کا حکم

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ونگ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

سی ای سی کے مطابق اے آئی ونگ ای سی پی کے مختلف شعبوں میں تکنیکی سہولت فراہم کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 15 اکتوبر 2026 تک ڈیجیٹل آفس پر تمام ونگز کے عملے کی تربیت مکمل کی جائے، دسمبر کے آخری ہفتے تک الیکشن کمیشن میں ای آفس کا نظام نافذ کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ لانچ کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

قومی خبریں سے مزید