• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کئی قسم کے بحرانوں کی زد میں ہے، جو بڑھ رہے ہیں، راجہ ناصر عباس

سینیٹر راجہ ناصر عباس(فائل فوٹو)۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس(فائل فوٹو)۔ 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کئی قسم کے بحرانوں کی زد میں ہے، بحران بڑھ رہے ہیں۔ 

پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ صوبوں کا وفاق پر اعتماد متاثر ہوا ہے، 26ویں اور27ویں ترمیم کے باعث اتفاق نہیں رہا۔ 

انھوں نے کہا کہ وفاقیت پر سوال اٹھ رہے ہیں، معاشی بحران، مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے۔ پچاس فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ مہذب معاشروں میں ایسی صورت میں نیا مینڈیٹ لیا جاتا ہے۔ 

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا نے کہا کہ آپ خود کہہ رہے ہیں سسٹم ناکارہ ہوچکاہے، پھر یہ بھی کہاجاتا ہے کہ حکومت 5 سال مکمل کرے گی، نئےصوبوں کا نقشہ بھی عجیب و غریب ہے، حکمران ملک سے باہر جاکر علاج کراتے ہیں۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پمز واقعہ کے متعلق کمیٹی کی کمپوزیشن درست کی جائے، قائم کی گئی کمیٹی سے نیک نیتی نظر نہیں آرہی، پمز واقعے پر بچوں کے مرنے پر ان کو تکلیف محسوس ہوتی نظر نہیں آرہی۔

انھوں نے کہا کہ آپ صحت سمیت کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں، بلدیاتی اداروں کو فنکشنل کرکے اختیار دیا جائے تو 90 فیصد مسئلے حل ہوجائیں، بلدیاتی انتخابات سے نئی قیادت پیدا ہوگی۔ کیا بلدیاتی نظام آئین کیخلاف ہیں؟ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرا رہے، صوبوں کی تقسیم میں بھی پیسوں کا مسئلہ ہے،

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر حیرانی ہوتی ہے، یہ عقل کہاں سے لاتے ہیں۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان جلتی آگ پر تیل پھینکنے جیسا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیانیہ قابل مذمت ہے وہ بیان واپس لیں۔

انھوں نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا کابینہ نے نئے صوبے بنانے کا فیصلہ کیا ہے؟ ن لیگ کی پارٹی پالیسی بھی خاموش ہے، کیا پنجاب اسمبلی، بلوچستان اسمبلی نے بل منظور کیا ہے کہ صوبے بنائے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید