• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس میں غلط فہمی کی بنیاد پر کمیشن نے طلب کیا تھا: وزیرِ داخلہ سندھ

ضیاء الحسن لنجار— فائل فوٹو
ضیاء الحسن لنجار— فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بتایا ہے کہ میر رضا کیس میں غلط فہمی کی بنیاد پر کمیشن نے طلب کیا تھا۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کمیشن شفاف طریقے سے چلے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، اس کمیشن کا نتیجہ آنا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن میں کہا ہے جو لوگ ملوث ہوں گے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جو کچھ تھا میں نے بتا دیا، جے آئی ٹی کے حوالے سے درخواست عدالت سے مسترد ہو چکی ہے۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کو یقین دلایا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہو گی حکومت فراہم کرے گی، کمیشن جو فیصلہ کرے گا تحقیقات اسی کے مطابق چلیں گی۔

قومی خبریں سے مزید