معین قریشی بریلوی
مُلک کے فوجی جوانو! قوم کا تم کو سلام
سرحدوں کے نگہبانو! قوم کا تم کو سلام
مستعد رہتے ہو، مثلِ آہنی دیوار تم
عزم و ہمّت کی چٹانو! قوم کا تم کو سلام
جاگتے ہو رات بھر سرحد پہ ملت کے لیے
اے وطن کے پاسبانو! قوم کا تم کو سلام
سامنا کر کے تمہارا خوف کھاتا ہے عدو
تم ہو طاقت کے نشانو، قوم کا تم کو سلام
پائے استقلال میں جنبش نہ آنے دی کبھی
جُراتوں کے ترجمانو! قوم کا تم کو سلام
تم نے بخشی اپنے خوں سے پاک دھرتی کو جِلا
اے چمن کے باغ بانو! قوم کا تم کو سلام
رحمتِ یزداں ہمیشہ تم پہ ہو سایہ فگن
اس دُعا پہ سخت جانو! قوم کا تم کو سلام