حیدرآباد، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے تینوں اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے مطابق سجاول، بدین اور ٹھٹھہ میں 90 دنوں کے لیے پرندوں کے ہر قسم کے شکار اور جال لگانے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ جنگلی تحفظ جنگلی حیات کے مطابق سرد ممالک سے ہجرت کرکے آئے پرندوں کو پکڑنے کے لیے جال لگانے پر مکمل ممانعت ہے پرندوں کو پکڑنے اور کاروبار کے کوئی اجازت نامے جاری نہیں کئے گئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق 13 ستمبر 2026 سے 11 دسمبر 2026 تک رہے گا۔