• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانا پاٹیکر نے ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی خریدنے کے بجائے رقم کسانوں کو کیوں دی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی سخاوت سے متعلق ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

بھارتی مصنف رنبیر پشپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر ایک روز خبریں سن رہے تھے کہ ان کی نظر ان خاندانوں پر پڑی جو کسانوں کی خودکشیوں کے بعد شدید مشکلات کا شکار تھے اور وہ اگلے ہی روز تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے مالیت کی گاڑی خریدنے والے تھے۔

رنبیر پشپ نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کی حالت دیکھنے کے بعد اداکار نے گاڑی خریدنے کے بجائے رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنے ایک ساتھی فنکار کو فون کر کے 15، 15 ہزار روپے کے چیک تیار کر کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر نے صرف اتنا ہی نہیں کیا بلکہ بعد میں ایک ’نام‘ فاؤنڈیشن قائم کی جس کے ذریعے کسانوں اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے فنڈز جمع کیے گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید