ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف بل پر بحث کی منظوری دیں گے۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں رہنے کا ایران کو کوئی فائدہ نہیں۔
بل کے مطابق ایران پر مسلط جنگ اور بگڑتی معاشی صورتِ حال کے باعث این پی ٹی میں رہنا ایران کے لیے نقصان دہ ہے۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایران کو اپنے اُمور کے بارے میں آزادانہ فیصلے کرنے کے لیے این پی ٹی سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔