• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اولڈ سٹی ایریا کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اولڈ سٹی ایریا کا دورہ، ایم اے جناح روڈ، نیپئر روڈ، لی مارکیٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کرنے والے سارا دن بولنے کی تلاش میں رہتے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی خدمت میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہ کہ مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں، جس کی وجہ سے وہ سارا دن چلا رہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم اس سال تمام بڑی اسکیمیں مکمل کریں گے اور شہر کو مزید بہتر بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اگلے ہفتے سے ای کچہری شروع کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید