• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی کم عمر مداح سے محبت و شفقت کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سلمان خان کی چھوٹے سے مداح سے محبت و شفقت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

60 سالہ سلمان خان نے ایک بار پھر اپنے کم عمر مداحوں کے لیے محبت اور شفقت کا ثبوت دے دیا ہے۔

سخت سیکیورٹی حصار کو عبور کرکے کم عمر مداح سلمان خان کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگیا، اس موقع پر اسٹار اداکار نے جلدی میں آگے بڑھنے کے بجائے رک گئے، بچے سے بات چیت کی، یوں مداح خوش ہوگیا۔

اداکار پہلے جھکے تاکہ بچے کے برابر آجائیں، پھر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا، شفقت سے اُن کے گال چھوئے۔

سلمان خان نے اپنے اس کم عمر مداح کی پیشانی کا بوسہ لیا، گلے لگایا اور فوٹو گرافروں کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں۔

اسٹار اداکار کی محبت اور شفقت سے مزین یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان نے رک کر کم عمر مداحوں کو محبت اور خلوص سے نوازا ہے۔

اداکار نے اس سے قبل 2023ء میں ممبئی ایئرپورٹ، اپریل 2025ء میں دہلی ایئرپورٹ اور ستمبر 2026ء میں ممبئی کی ایک تقریب میں سخت سیکیورٹی اور ہجوم کے باوجود اپنے کم عمر مداحوں کےلیے رک کر اپنی محبت ظاہر کی۔

قومی خبریں سے مزید