وزیراعظم شہباز شریف نے کویت پر حالیہ ڈرون حملے کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برادر ملک کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم کویت کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، کویت کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے حملے میں ہونے افراد کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور پاکستانی شہری سمیت دیگر زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے پاکستانی سفارتخانہ کویتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارتخانہ زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن ضروری معاونت فراہم کر رہا ہے۔