• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر طیارے کی بغیر پائلٹ پہلی کامیاب پرواز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکا کی ایئر کرافٹ کمپنی کے سنگل انجن سیسنا کاروان نے بغیر پائلٹ کے آزمائشی پرواز کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔

اس حوالے سے ایوی ایشن کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ کامیابی کا یہ سفر ایوی ایشن انڈسٹری کے نئے عہد کی پہلی جھلک ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ 7 ستمبر کو کیلیفورنیا سے روانہ ہوا پھر امریکا بھر میں 3 ہزار 199 میل تک بغیر کسی پائلٹ کی معاونت کے اڑتا رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے کی اڑان کے روٹ کے لیے خودکار پروگرامنگ کو استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پرواز کے دوران طیارے کو متعدد مقامات پر روکا بھی گیا جب کہ ایوی ایشن مشین نے مسلسل سفری رکاوٹوں کی مانیٹرنگ کی، بالآخر طیارے نے اپنی آزمائشی پرواز کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ خودکار پروازیں قدرتی آفات اور فوجی آپریشن کے دوران دور دراز علاقوں تک رسائی کو آسان بنائیں گی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید