ڈپٹی انسپکٹرجنرل (ڈی آئی جی) آپریشن لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے غنڈوں کو لاکر 9 مئی جیسا وقوعہ کرنا چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کامران نے کہا کہ ایک وڈیو سامنے آئی تھی، جس میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے غنڈے مانگے گئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نظرآنے والی خاتون 9 مئی کی ملزمہ ہے، یہ غنڈوں کو لاہور لا کر 9 مئی جیسا وقوعہ کرنا چاہتے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے مزید کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، ٹیمیں بنادی گئی ہیں مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔