• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے

تحریک انصاف کا لانگ مارچ موخر کیے جانے کے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد جانے والے راستے کھل گئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون اسلام آباد تا پشاور دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔

موٹر وے ایم 14، ہکلہ تا کنڈل پر تاحال بحالی کا کام بدستور جاری ہے۔

موٹروے ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والا لوپ پر بحالی کا کام جاری ہے۔

جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف بڑی تعداد میں کنٹینرز تاحال موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید