• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل کی کابینہ کے لوگ ہم سے رابطہ کرتے ہیں، عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اپنی کابینہ کے لوگ ہم سے رابطہ کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں لیکن سہیل آفریدی کے سخت گیر رویے کی وجہ سے معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور پارٹی کے دیگر لوگ چاہتے ہیں کہ رابطے ہوں لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو منانے کی گارنٹی کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نااہلی اور ناکامیاں کب تک وفاق پورا کرتا رہے گا۔

وزیر مملکت برائے قانون کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اور نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں کررہے۔

قومی خبریں سے مزید