پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا کے بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو کرنے کےلیے جارہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق انہیں کئی گھنٹے نیاگرا فال کینیڈا بارڈر پر روکا گیا پھر ان کی ڈی پورٹیشن کے آرڈر نکالے گئے۔
اداکارہ میرا کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد نیو یارک کےلیے روانہ ہوگئی ہیں۔
میرا کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ شوآرگنائزر ٹیکس ادا کرے یا نہ کرے پرفارم کرنے والے کی ذمے داری ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرے، میں جلد ہی اس بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گا۔