• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا سے متعلق 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا سے متعلق 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی صوبے میں گورننس، امن و امان اور روزمرہ امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزراء سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، امیر مقام، طارق فضل چوہدری اور خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ، پی پی پی، بی اے پی اور آئی پی پی کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید