خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق یو ایس ٹی اور کالجوں میں پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کل ملتوی کیے گئے پرچے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب پشاور میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔
ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس بھی آج سے بحال کر دی جائے گی۔
کرک میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکول آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔