• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی؟ معمر رانا نے اس سوال کا کیا جواب دیا؟

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

پاکستانی اداکار معمر رانا اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر جذباتی ہو گئے، امید و خواہش ظاہر کی کہ یہ رشتہ ختم نہ ہو بلکہ صلح ہو جائے۔

حالیہ پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے فلمی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی کی زیرِ گردش افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ سے علیحدگی کے معاملات عدالت تک جا پہنچے ہیں، میں نے عدالت میں کچھ کاغذات پر دستخط کیے تھے لیکن یہ نہیں معلوم کہ وہ کون سی دستاویزات تھیں۔

گفتگو کے دوران جب اداکار سے پوچھا گیا کہ زندگی کے مشکل وقت میں کن رشتوں نے آپ کا ساتھ دیا؟ تو وہ جذباتی ہو گئے

انہوں نے اپنے والد، بھائی اور بھابھی کی حمایت کا اعتراف کیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ اور بیٹیاں اس مشکل وقت میں میرے ساتھ نہیں تھیں۔

جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میری عزت ہے، میری عزت رہنے دو، مجھے زیادہ نہیں بولنا، میں اپنے خاندان سے بہت محبت کرتا ہوں، میں بس چاہتا ہوں کہ یہ سب ختم نہ ہو۔


جب ان سے خاص طور پر خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو معمر رانا نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے عدالت میں کچھ دستاویزات پر دستخط کیے تھے، لیکن مجھے معلوم نہیں کہ وہ دراصل کون سے کاغذات تھے۔

اداکار نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں سے گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ میں اپنے خاندان سے رشتہ ختم نہیں کرنا چاہتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید