• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی اور بلاول بھٹو کی ملاقات، گورنر راج کے بعد کی سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات بلاول بھٹو کے چیمبر میں ہوئی۔

ملاقات میں خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ نے خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کچھ دیر تک جاری رہی۔

قومی خبریں سے مزید