• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کی کثرت رائے سے توثیق کردی

ایاز صادق— فائل فوٹو
ایاز صادق— فائل فوٹو

پارلیمنٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کی کثرت رائے سے توثیق کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی تحریک پر بحث  کی گئی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے صدارتی فرمان پیش کیے گئے۔

دونوں فرمان وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیے۔

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تحریک کے حق میں 214 جبکہ مخالفت میں 56 ووٹ آئے۔

ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کے ارکان نے احتجاج بھی کیا۔

آج وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی ملے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید