کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے (BRT) کے تعمیراتی کام کے دوران گیس کی ہائی پریشر لائن کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے مطابق گیس لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔
لائن کے مرمتی کام کے باعث گلشنِ اقبال، مزارِ قائد کے اطراف، صدر اور گارڈن کے بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ جلد از جلد گیس بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔