• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام جاری

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر پھٹنے والی 84 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام جاری ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق لائن آج شام دوسری جگہ سے پھٹ گئی جس کے بعد اس کی مرمت جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لائنوں کی مرمت کا کام ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تک مکمل کرلیاجائیگا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ لائن گزشتہ جمعہ کو پھٹ گئی تھی، 3 دسمبر سےمرمتی کام شروع کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید