• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تھانہ ڈیفنس سی میں چیک ڈس آنر کیس کا زیر حراست ملزم جاں بحق

لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں چیک ڈس آنر کیس کا ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کےمطابق 40 سالہ ملزم امجد بشیر چیک ڈس آنر کیس میں گرفتار تھا، طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی ہلاکت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ تھا، میڈیکل رپورٹ میں اس پر تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید