جنوبی وزیرستان لوئر کے شہر وانا میں خسرہ کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال وانا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جان محمد نے بتایا ہے کہ 2 روز میں میں خسرہ کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز 7 اور آج 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب محکمۂ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 روز قبل شکئی میں خسرہ سے جڑواں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔
محکمۂ صحت کے مطابق وانا کے مختلف علاقوں میں زیادہ تر بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔