• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیعہ احسن قتل معاملہ، اہل خانہ نے احسن طاہر کو فی سبیل اللّٰہ معاف کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی ٹیلی ویژن پروگرام میزبان ربیعہ احسن کے اہل خانہ کا عدالت میں جمع کروایا گیا بیان حلفی سامنے آگیا ہے۔ 

ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی بہن کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے بیان میں کہا گیا کہ ملزم احسن طاہر نے میری بہن کا قتل نہیں کیا، یہ ایک حادثہ تھا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم احسن طاہر کو فی سبیل اللّٰہ معاف کردیا، مقدمے کی مزید پیروی نہیں چاہتے۔

بہن کی جانب سے دیے گئے اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرے یا بری کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

خیال رہے کہ ربیعہ احسن کے قتل میں نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

مقتولہ ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔ عدالت نے بیان حلفی اور ورثا کے بیان پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید