برطانوی شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن مارکل پر ہونے والی تنقید کے باوجود ان کا ساتھ نہ چھوڑنے کا واضح پیغام دیا ہے۔
جیو نیوز انگلش کی ایک رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے والد سے متعلق ماضی کے معاملات اور حالیہ تنازعات سامنے آنے پر ہیری کو تشویش اور ناراضی ضرور ہوئی ہے تاہم ہیری کا مؤقف ہے کہ کسی دوسرے کے اعمال کی سزا میگھن کو نہیں دی جا سکتی۔
رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ میگھن نے اپنے شوہر کو اپنے والد کے متنازع ماضی سے متعلق تمام معاملات سے بے خبر رکھا تھا۔
شاہی ذرائع کا کہنا ہے کہ میگھن، ہیری پر مکمل اعتماد کرتی ہیں اور ممکن ہے کہ ہیری معاملے کی مزید تفصیلات سے بھی واقف ہوں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ تنازعات میگھن کے ازدواجی تعلق اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔
ہیری اور میگھن کی حالیہ مشترکہ عوامی موجودگی کو بھی اس بات کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے کہ مشکل حالات میں بھی ہیری اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب ماہرین اور شاہی تاریخ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ ہیری کے حالیہ بیانات اور عوامی سرگرمیاں شاہی خاندان سے دوبارہ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
مبصرین کے مطابق شاہی خاندان کے اندر اختلافات پہلے ہی گہرے ہیں اور دوستوں کی مداخلت سمیت میڈیا میں مسلسل بیانات کے باعث صلح کے امکانات مزید کم ہو رہے ہیں۔
ہیری اگرچہ شاہی خاندان سے مفاہمت کے خواہاں ہیں لیکن ان کے حالیہ اقدامات اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔