• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلوم نہیں تھا کہ اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف ہیں: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو 

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی سفیر کے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کی مکمل واپسی ایران کی شکست کے بعد ہی ممکن ہو گی۔

اس سے قبل امریکی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ایران کے معاملے میں فیصلے پر جلد بازی نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنا ذہن کسی بھی لمحے بدل بھی سکتے ہیں اور اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تب بھی ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید