• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات

حافظ نعیم الرحمٰن اور محسن نقوی---فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن اور محسن نقوی---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتِ حال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید