صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت 12 بلوں کی منظوری دے دی، منظور کیے گئے بلوں میں نیشنل رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کا بل بھی شامل ہے۔
ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دی گئی، پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 اور ایریا آف اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔
صدر مملکت نے سینٹرز آف ایکسیلینس (ترمیمی) بل 2026 فیڈرل بورڈ ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی، اس کے ساتھ ہی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دے دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دے دی، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026 این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری بھی دے دی، جبکہ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اس سے قبل صدرِ مملکت نے خیبر پختونخوا کے لیے 5 آرڈیننسز کی منظوری دے دی، دو آرڈی ننس اسپیشل انیشیئٹو اور دو تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق ہیں۔