• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچر کا اقدام ناروے کی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کا سبب بن گیا

تین سال قبل ایک اسکول ٹیچر کا اٹھایا گیا قدم اب ناروے کی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کی صورت اختیار کرنے لگا۔

بچوں کی پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت متاثر ہونے پر ناروے نے ڈیجیٹل تعلیم کے تجربے پر نظرثانی شروع کردی، پرائمری اسکولوں میں ہر بچے کے لیے آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ لازمی رکھنے کی شرط ختم ہوگئی۔

3 سال قبل ایک ٹیچر نے طلبہ کی کمزور تعلیمی کارکردگی دیکھتے ہوئے آئی پیڈ ہٹا کر کتاب، قلم اور کاغذ سے پڑھانا شروع کیا تھا، جس پر انہیں تحریری وارننگ دی گئی تھی۔

ناروے میں تقریباً 20 سال سے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دیا جا رہا تھا، تاہم 2025ء کے پی آئی ایس اے سروے میں 15 سالہ طلبہ کی ریڈنگ، ریاضی اور سائنس کی کارکردگی او ای سی ڈی کی اوسط سے کم رہی۔

ناروے میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی اور اسمارٹ گلاسز کے استعمال کو محدود کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید