ایران میں بغیر حجاب کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر ایک گلوکارہ کو 74 کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو پیر کے روز 74 کوڑے مارے گئے، گلوکارہ کے بینڈ کے دیگر 4 ارکان کو بھی 74، 74 کوڑے مارے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ اور ان کی ٹیم کو یہ سزا ایک ایسی پرفارمنس پر دی گئی ہے جس میں پرستو احمدی لازمی حجاب کے بغیر منظرِعام پر آئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ پرستو احمدی نے دسمبر 2024 میں ایک کنسرٹ میں بغیر آستینوں والا لباس پہنا تھا۔