پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز نے سیزن 12 کےلیے بھی سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو کوچ برقرار رکھا ہے۔
ٹم پین سیزن 11 میں بھی ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
فرنچائز ترجمان گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ٹم پین کے ساتھ مزید دو سال کا معاہدہ کرلیا۔ ٹم پین کی تقرری ڈائریکٹر کرکٹ یاسر عرفات کا پہلا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹم پین مزید دو سال ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ ملتان سلطانز نے ٹم پین پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے معاہدے میں توسیع کردی۔
گوہر شاہ کا کہنا تھا کہ ٹم پین آئندہ دو سیزنز میں بھی ملتان سلطانز کی کوچنگ کریں گے۔