• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کے دورۂ پاکستان کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایرانی مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کے دورۂ پاکستان کا اعلان کر دیا۔

پی ایچ ایف کے مطابق ایران کی مردوں اور خواتین کی قومی ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمز 1 ہفتے کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔

پاکستان اور ایران کی ہاکی ٹیمز کے درمیان مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔

ایرانی ٹیمز کے دورے کا مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ فراہم کرنا اور تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

ایرانی ہاکی ٹیمز کے دورے سے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید