• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں چل بسے

برونسن ریڈ---فائل فوٹو
برونسن ریڈ---فائل فوٹو 

معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں طبی پیچیدگیوں کے باعث چل بسے، ڈبلیو ڈبلیو ای نے برونسن کی موت کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برونسن رِیڈ کا اصل نام جرمین ہیلے تھا، برونسن 7 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والے ایک مقابلے کے دوران اسٹیج سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برونسن کی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور گردے پر بھی چوٹ آئی تھی جس کے بعد ان کی سرجری ہوئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے تاحال برونسن کی موت اور مقابلے کے دوران لگنے والی چوٹ کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے۔

برونسن ریڈ نے 2007ء میں ریسلنگ میں کیریئر شروع کیا اور 2019ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے، انہوں نے 2024ء میں آندرے دی جائنٹ میموریل بیٹل رائل بھی جیتی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید