• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و ایران میں بذریعہ پاکستان و قطر پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: رضا امیری مقدم

رضا امیری مقدم— فائل فوٹو
رضا امیری مقدم— فائل فوٹو

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو جواب دے گا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

رضا امیری مقدم نے یہ بھی کہا کہ چین یا کسی دوسرے ملک کا حوثیوں کو فریق تسلیم کر کے خانہ جنگی ختم کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید