• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو تقسیم نہ کرنے سے متعلق سندھ اسمبلی حتمی فیصلہ دے چکی ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن : فائل فوٹو
شرجیل میمن : فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم نہ کرنے سے متعلق سندھ اسمبلی حتمی فیصلہ دے چکی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی 10 مرتبہ صوبے کی تقسیم مسترد کرچکی ہے، اگر اسمبلی قراردادوں کی اہمیت نہیں تو ایوان میں بیٹھنے کا کیا جواز ہے؟

 شرجیل میمن نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ میں پیپلز پارٹی کا مؤقف ایک ہے۔

قومی خبریں سے مزید