• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، انجنیئر امیر مقام

Pakistan Flag Always Live Long Life Ameer Muqam
وزیر اعظم کے مشیر انجنیئر امیرمقام نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔

پشاور میں صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کرنے والے جب پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہیں تو بہت دکھ پہنچتا ہے لیکن ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کے عزائم ناکام بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے ۔ امیر مقام نے کہا کہ آزادی صحافت کے لیے ہم سب ایک ہیں۔
تازہ ترین