• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان: مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کوہستان میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں۔

چلاس شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔

جاگراں ویلی، لوات بالا، شاردہ، تاؤبٹ اور ہلمت میں 6 سے 8 انچ تک برفباری ہوئی۔

طوفانی بارشوں سے مواصلات کا نظام متاثر ہو گیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں جبکہ ٹرانسمیشن لائنیں گرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی،  دریائے جہلم اور نیلم کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

پانی فلڈ لیول سے اوپر ہونے لگا ہے، جس وجہ سے حکام نے عوام کو دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید